آرمی چیف توسیع کیس کے پاکستان کی سیاست پرکیا اثرات ہونگے ؟ حامد میر نے معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا

آرمی چیف توسیع کیس کے پاکستان کی سیاست پرکیا اثرات ہونگے ؟ حامد میر نے معاملے ...
آرمی چیف توسیع کیس کے پاکستان کی سیاست پرکیا اثرات ہونگے ؟ حامد میر نے معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحامد میر نے کہاہے کہ آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ وزیر اعظم اور سپریم کورٹ کے درمیان ہے،یہ معاملہ جمعرات تک طے ہوجائے گا اور اس کے پاکستان کی سیاست پر کیا اثرات ہونگے؟ میں اس پر با ت نہیں کرنا چاہتا ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامدمیر نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ وزیر اعظم اور سپریم کورٹ کے درمیان ہے ۔ اس معاملے پر نہ ہی گفتگو کی جائے تو بہتر ہے ۔ یہ معاملہ جمعرات تک ہوجائے گا اور اس کے پاکستان کی سیاست پر کیا اثرات ہونگے میں اس پر با ت نہیں کرنا چاہتا ۔

حامد میر کا کہنا تھاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وزیر اعظم کو آئین کے تحت آرمی چیف کی تقرری کااختیار ہے لیکن سپریم کورٹ نے اس حوالے سے طریقہ کار پر سوال اٹھایاہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کا اٹارنی جنرل آف پاکستان نے دفاع کرناہے لیکن یہ فروغ نسیم کے لئے بہت بڑا اعزاز ہوگا کہ آج وہ آرمی چیف کا دفاع کریں گے جبکہ کل وہ پرویز مشرف کے وکیل تھے اور اس سے پہلے الطاف حسین کے وکیل تھے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد