اگر کسی نے ارشاد بھٹی کو پھینٹی لگائی تو شکایت لیکر کہاں جائیں گے ؟خود ہی بتادیا

اگر کسی نے ارشاد بھٹی کو پھینٹی لگائی تو شکایت لیکر کہاں جائیں گے ؟خود ہی ...
اگر کسی نے ارشاد بھٹی کو پھینٹی لگائی تو شکایت لیکر کہاں جائیں گے ؟خود ہی بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ اگر کسی نے مجھے پھینٹی لگائی تو میں عدالتوں کے پاس ہی جاﺅں گا ، ہی عدالتیں ہی ہیں جن کی وجہ سے نواز شریف آج لندن میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف اگر آج لندن میں اپناعلاج کروارہے ہیں تو  عدالتیں ہیں جن کی وجہ سے ہے یہ ہورہاہے ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ مجھے بھی کسی نے پھینٹی لگائی تو ان عدالتوں کے پاس ہی جاناہے۔ جاوید لطیف اپنے لوگوں کو بتائیں کہ جب وہ حکومت میں آئیں تو ان کا یہی ردعمل ہوناچاہئے کہ اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور سب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد