ملک کو انتشار، منفی سیاست کے بجائے استحکام کی ضرورت، آصف مجید

ملک کو انتشار، منفی سیاست کے بجائے استحکام کی ضرورت، آصف مجید

  



رحیم یار خان(بیورورپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ ملک میں انتشار اور منفی سیاست کی گنجائش نہیں استحکام کی ضرورت ہے، پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ ملک آگے بڑھے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، تحریک انصاف حکومت نے ایک سال کے دوران معاشی طور پر عظیم کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

مہنگائی اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنی سنجیدہ کوششوں میں مصروف عمل ہے، پاکستانی معیشت تیزی کے ساتھ مستحکم ہورہی ہے جس کے اثرات عوام کو ملنا شروع ہوگئے ہیں، گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ حکومت نے ڈوبتی ہوئی معیشت کو کامیابی کے ساتھ ترقی کی جانب موڑ دیا ہے،شہرمیں ترقیاتی کاموں کاسلسلہ تیزی سے شروع ہوچکاہے، صحت، صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، ٹف ٹائل، سڑکوں کی تعمیرجاری ہیں، بہت جلدشہرکوماڈل سٹی بنائیں گے، انہوں نے کہاکہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاجارہاہے،موجودہ حکومت عام آدمی کی معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے،کہ موجودہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کے ذریعے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گیا ہے،انشاء اللہ بہت جلد پاکستانی عوام خوشحال زندگی گزار سکے گی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں عالمی سطح پر ماہرمعاشی امور ملکی ترقی کیلئے بہترین پالیسیوں کی تشکیل میں مصروف ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔

آصف مجید

مزید : ملتان صفحہ آخر