ٹیچر پرتشدد،گرفتار دوملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

ٹیچر پرتشدد،گرفتار دوملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نجی کالج کے پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزموں کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس کی جانب سے ملزم طالب علموں احمد کمال اور حسن(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

فاروق کو پیش کرتے ہوئے ویڈیو برآمد کرنے اور تفتیش کرنے کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔اس موقع پر متاثرہ ٹیچر اعجاز نے عدالت میں پیش ہوکر فنکشن کے دوران لڑکوں کے ساتھ معمولی تلخ کلامی کے بدلہ میں تشدد ہونے کا بیان ریکارڈ کرایا۔جبکہ عدالت میں ملزمان کے وکلاء نے ٹیچر کا لڑکی کو کال کرکے تنگ کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا۔عدالت نے تفٹیشی آفیسر کو واقعہ کی تحقیقات کرکے مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر