ڈیرہ:کالج انتظامیہ کافیصلہ کالعدم، عدالت کا درخواست گزار کو ملازمت پررکھنے کاحکم

  ڈیرہ:کالج انتظامیہ کافیصلہ کالعدم، عدالت کا درخواست گزار کو ملازمت ...

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے محکمہ تعلیم ڈیرہ غازی خان کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کا تقرر نامہ جاری کیا جائے اور اسے ڈیوٹی دی جائے۔ پٹیشنر کے وکیل سید مزمل حسن بخاری نے موقف اختیار کیا تھا کہ فریاد حسن نے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

لیب اسسٹنٹ کے لیے درخواست دی اور وہ تمام مراحل طے کرکے میرٹ پر آگیا مگر کالج کی انتظامیہ نے اس کی بجائے دوسرے امیدوار کو رکھ لیا جس کو اس نے عدالت میں چیلنج کیا تو فاضل عدالت نے 30 دن میں اس کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا مگر 190 دن تاخیر سے آنے کا بہانہ بناکر درخواست مسترد کر دی جس پر فاضل عدالت نے حکام کے اس فیصلے کو غلط اور کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کو ملازمت پر رکھنے کا حکم دیا مگر اس کے باوجود ابھی تک وہ شٹل کاک بنا ہوا ہے اور وہ دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہے۔فاضل عدالت نے حکم دیا کہ اسے فوری طور پر ملازمت پر رکھا جائے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر