ناروے میں قرآ ن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ملتان اورجلالپور میں مظاہرے

  ناروے میں قرآ ن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ملتان اورجلالپور میں مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،جلالپور پیروالا (سٹی رپورٹر+نامہ نگار) قرآن پاک پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا بہترین ذریعہ ہے حرمت قرآن پر اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کااظہار نقشبند کالونی میں دا ڈائریکٹر ز سکول اینڈ اکیڈمی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

کے پرنسپل تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ناروے کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دینا چاہئیے۔ اس موقع پر رانا محمد اکرم نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں حکومت وقت ناروے سے سفارتی تعلقات ختم کرے اس موقع پر سیاسی رہنما خلیل راں نے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی افسوسناک ہے جس سے مسلمانوں کی دآلازی ہوئی ہے اور ہم اس نوجوان کو بھی داد دیتے ہیں جس نے ملعون کو روکنے کی کوشش کی ہے اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر نعرے درج تھے مظاہرے میں ملک بلال وینس، اویس فرید قریشی،محمد فیاض، ملک ربنواز،میاں اسید، میاں احمد،مس شبانہ، مس شازیہ، صائمہ خان ودیگر شریک تھے۔