صادق آباد میں بلدیہ ملازم دوران ڈیوٹی جاں بحق، تحقیقات شروع

صادق آباد میں بلدیہ ملازم دوران ڈیوٹی جاں بحق، تحقیقات شروع

  



صادق آباد(نامہ نگار)صادق آبادمیں سیوریج ڈسپوزل بستی میواتی میں دوران ڈیوٹی ملازم دم توڑ گیاملازم کی شناخت فیض احمدکے نام سے ہوئی بلدیہ ملازم فیض احمد کی سیوریج ڈسپوزل پر ڈیوٹی تھی فیض احمد کی پر اسرار موت کی تاحال وجہ معلوم نہ ہو سکی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کردیں فرازنک(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

ٹیم نے بھی شواہد اکٹھے کرنا شروع کردئیے تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔واضح رہے کہ سیوریج ڈسپوزل میں ملازمین کیلئے کوئی کمرہ نہ بنایا گیاملازم دن،رات زمین پر بیٹھ کر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں جس سے دیگر ملازمین کا کہنا ہے کہ سردی کی شدد فیض احمد کی موت کا سبب بنی۔بلدیہ ڈسپوزل ملازم فیض احمد کی نماز جنازہ عید گاہ میں ادا کی گئی جس میں بلدیہ ملازمین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

تحقیقات

مزید : ملتان صفحہ آخر