انصاف ڈاکٹرز فورم وفد کی وزیر صحت یاسمین راشد سے ملاقات، مسائل حل کرانیکی یقین دہانی

  انصاف ڈاکٹرز فورم وفد کی وزیر صحت یاسمین راشد سے ملاقات، مسائل حل کرانیکی ...

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ)شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے انصاف ڈاکٹرزفورم کے وفدنے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے ملاقات کی، وفدمیں صدرانصاف ڈاکٹر(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

فورم پنجاب ڈاکٹرعباس خان، صدرانصاف ڈاکٹرزفورم رحیم یارخان ڈاکٹر شفقت خان کورائی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرحسن اقبال مہر، میڈیاسیکرٹری ڈاکٹرجلیل اسرار، فوکل پرسن ڈاکٹرریاض احمدملک وفدمیں شامل تھے، ڈاکٹرریاض احمدملک نے ڈاکٹریاسمین راشدکی شیخ زیدہسپتال کی ترقی اورتوسیع بارے گہری دلچسپی کوسراہا، ڈاکٹریاسمین راشدنے یقین دہانی کرائی کہ دوردرازکے میڈیکل کالجزجہاں فیکلٹی کی قلت ہے جلداس کوپوراکیاجائے گاہسپتالوں پرکڑی نظرہے، شیخ زیدہسپتال فیزٹوکی جلدشروعات کے علاوہ سی ٹی سکین مشین کی تنصیب، وارڈزکی توسیع، برن یونٹ کاقیام، ملازمین کے مسائل پرتفصیلی گفتگوکی گئی، ڈاکٹریاسمین راشدکاکہناتھاکہ انصاف ڈاکٹرفورم عطائیت کے خاتمہ سے اپناکرداراداکرے، حکومت صحت، تعلیم کے شعبے میں گراں قدراقدامات اٹھائے ہوئے ہے،اس موقع پرانصاف ڈاکٹرزفورم کے وفدنے انہیں دورہ رحیم یارخان کی دعوت دی جس پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد9دسمبرکوشیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کادورہ کریں گی۔

یقین دھانی

مزید : ملتان صفحہ آخر