ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں پولیس گم، شہری سراپا احتجاج

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں پولیس گم، شہری سراپا احتجاج

  



ملتان ( وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محمد عاصم(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

سے دو ڈاکوؤں نے 60ہزارروپے چھین لئے نیوملتان پولیس کے علاقے میں محمد زاہد سے موٹرسائیکل، حرم گیٹ پولیس کیعلاقے میں محمد ندیم سے 20ہزار روپے،قادر پور راں پولیس کیعلاقے میں پانچ ڈاکوؤں نے حسن رضا کے گھرسے تین لاکھ روپے و پانچ تولے کے زیورات، ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں اجمل سے 18ہزارروپے،کینٹ پولیس کے علاقے میں کاشف مسیح سے موٹرسائیکل، شاہ شمس پولیس کے علاقے میں کنیزہ مائی سے زیورات، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں محمد آصف سے 20ہزار روپے چھین لئیگئے ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے ہی عاشق حسین سے دس ہزار روپے، بہاولپور روڑ کے قریب محمد شاہد کی دوکان سے دونامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر غلام یسین سے نقدی 32ہزاراور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے بی سی جی چوک سے سعید احمد کی دوکان سے تالے توڑ کر نامعلوم چور6ہزار نقدی چوری کرکے لے گئے، لطیف اللہ چوک سے رمضان،چوک شاہ عباس سے محمد شاہد، تھانہ شاہ شمس کے علاقے کائیاں پور سے منیر احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ قطب پور کے علاقے سے شکیل، محلہ نذر ا?باد سے شہزاد، تھانہ چہلیک کے علاقے سپورٹس گراونڈ سے نیاز احمد، فرحان کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گئے، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے موضع جھکڑ پور ظفر علی کے گھر سے نامعلوم چور نقدی45ہزار،5تولہ زیور چوراکر لے گئے، سلطان پور ہمڑ سے ملک وزیر احمد کی دوگائے چوری ہوگئی، تھانہ کینٹ کے علاقے نواں شہر سے توقیر عباس کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے وزیر ٹاون سے سجاد حسین کی دوکان سے ملزم عدنان کریانہ کا سامان چوری کرکے لے گیا، تھانہ گلگشت کے علاقے گلگشت کالونی سے محمد امجد کے گھر سے نامعلوم چور موٹرسائیکل، ایل سی ڈی، کمبل اور نقدی چوری کرکے لے گیا، تھانہ نیوملتان کے علاقہ مکہ ٹاون سے زاہد حسین، منیر آباد سے عقیل احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ سیتل ماری کے علاقہ سمیجہ ااباد سے ساجد کی دوکان سے تین افراد نے گن پوائنٹ پر موبائل اور نقدی لے گئے، شریف پورہ سے یاسر کا موبائل نامعلوم چور لے گیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے موضع بھینی سے حنیف شاہ سے تین نوسر بازوں نے دولاکھ پندرہ ہزار لے گئے، تھانہ الپہ کے علاقے سے مشتاق کے گھر سے نامعلوم چور گائے چوری کرکے لے گئے، صدر جلالپور کے علاقے بیت کیچ سے محمد اقبال کا بیل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے عام خاس باغ سے غلام حسین کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، ا?فیسر کالونی میں صائمہ کے گھر سے ملزم اجمل تین موبائل، ایل ای ڈی اور ایک تولہ زیور لے گیا جبکہ تھانہ حرم گیٹ کے علاقے سرکلر روڑ بلال انصاری سے نامعلوم نوسر باز دھوکہ دہی سے موٹرسائیکل لے گیا۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر