حکومت معاشی بحران کے بجائے اپوزیشن کو ٹارگٹ کررہی ہے، مخدوم احمد محمود

  حکومت معاشی بحران کے بجائے اپوزیشن کو ٹارگٹ کررہی ہے، مخدوم احمد محمود

  



صادق آباد(نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب و صدر جنوبی پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی مخدوم سید احمد محمود نے کہاکہ حکومت ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کی بجائے اپوزیشن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بن رہی ہے۔جو کہ حکومت کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ غیر جمہوری رویہ ہے سابق وزیرا عظم میاں محمد نوازشریف کی بیرون ملک علاج و معالجہ کے لئے روانگی کے ساتھ ساتھ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی صحت کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔بیماری پر سیاست غیر اخلاقی عمل ہے(بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

ایم این اے مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی ملک سے قرضوں کا بوجھ ختم کئے بغیر معاشی ترقی ناممکن ہے ایم این اے مخدوم سید مصطفی محمود نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین ٹکراؤ سے جمہوریت کے غیر مستحکم ہونے کا خدشہ ہے ملک میں معاشی اقتصادی ترقی کے لئے انتقام کی نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ جمہوریت کے مضبوط استحکام کے لئے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ایم پی ایز مخدوم سید عثمان محمود،رئیس نبیل احمد،ضلعی صدر پیپلزپارٹی حبیب الرحمان خاں گوپانگ،سابق یوسیز چیئرمین میاں حسن انور شیخ،ضلعی نائب صدر میاں عزیز اسلم شیخ،تحصیل رہنما میاں عثمان شیخ،سردار احمد علی بھٹو،صدر پیپلزلائزر فورم ملک عبدالروف سولنگی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیر کے ایشو پر دبنگ موقف اختیار کر کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ثبوت دیا انہوں نے کہاکہ 30نومبر کو یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو اہم اعلان کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں ہی نہیں بلکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کو گراس روٹ لیول پر منظم اور فعال کیا جارہاہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برداری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کمیشن مقرر کرے سلامتی کونسل انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کیا جائے چیئرمین بلاول بھٹو ہی پاکستان کے بہتر روشن مستقبل کی ضمانت ہے آئندہ حکومت پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔

احمد محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر