سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اورناکامی عیاں ہے، دوست محمد کھوسہ

  سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اورناکامی عیاں ہے، دوست محمد کھوسہ

  



ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)نااہل کٹھ پتلی حکمرانوں کی وجہ سے ملک اس وقت مایوس کن حالات سے گزر رہا ہے، زمیندار کاشتکار صنعتکار دکاندار مریض طالبعلم ہر طبقہ کے لوگ پریشان، معاشی بحران کے ساتھ ملک سیاسی انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے،سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور ناکامی عیاں ہے وزیراعظم عمران خان کی میانوالی میں تقریر یونین کونسل کی سطح پر ہونے والی تقریروں جیسی تھی افسوس ہوتا ہے عمران خان وزیراعظم منصب کی بے توقیری کر رہے ہیں پیپلزپارٹی ہی عوام کی حقیقی جمہوری نمائندہ جماعت ہے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک میں سنہری دورکاآغازہوگا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کھوسہ ہاوس ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے حکمرانوں کو نارواسلوک قابل افسوس ہے مرد حر آصف علی زرداری صحت کے حوالے سے حکومت سے مراعات کی بھیک نہیں مانگیں گے انہیں قانون کے مطابق طبی سہولتیں دی جائیں انہوں نے کہا، نااہل کٹھ پتلی حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال کر دم لیں گے۔

دوست کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر