نعرے ختم،عوامی مسائل حل کرنیکی حکمت عملی تیار، جاوید اقبال وڑائچ

      نعرے ختم،عوامی مسائل حل کرنیکی حکمت عملی تیار، جاوید اقبال وڑائچ

  



رحیم یار خان( بیورورپورٹ)ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ اور سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل ورہنماء پی ٹی آئی چوہدری محمدنعیم شفیق نے کہاہے کہ پاکستان کامستقبل روشن ہاتھوں میں ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوچکاہے،آنیوالادورخوشحالی کادورہے،ترقیاتی کاموں کانہ رکنے والاسلسلہ تیزی سے شروع ہے،عوام کی فلاح وبہبودکرناحکومت کاوژن ہے،افسوس کہ سابقہ حکومتوں میں عوام سے ووٹ لے کرترقیاتی کاموں کے نام پرلولی پاپ دیاجاتارہاجس (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کے باعث پسماندہ علاقے بدحالی کاشکارہوئے تاہم اب ان کی مایوسیوں کادورہ ختم ہونے جارہاہے حلقے میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاجارہاہے، کسی بھی علاقے کاگلی محلہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا، عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اورشہریوں کے مسائل کوتیزی سے حل کیاجارہاہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے وارڈ نمبر 49 مدینہ کالونی، غوث پورمیں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری محمدنعیم شفیق نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرنے پریقین رکھتی ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدہ کی پاسداری کررہی ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہرشعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے، انہوں نے کہاکہ ملک میں دن بدن بہتری کی صورت حال پیداہورہی ہے عوام کوحکومتی پالیسیوں کافائدہ ہورہاہے، تحریک انصاف کی حکومت ملک کوبحرانوں اورمسائل کی دلدل سے نجات دلانے کے لیے دن رات کوشاں ہے، انہوں نے کہاکہ شہرمیں ریکارڈترقیاتی کاموں کے منصوبوں پرکام ہورہاہے، کوئی علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا، چوہدری محمدنعیم شفیق شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہے ہیں اورچوہدری محمدنعیم شفیق مستقبل قریب میں شہرکی سیاست میں اہم کرداراداکرنے کاتہیہ کئے ہوئے ہیں، اس موقع پراخترعلی فاروقی، بادشاہ خان، مسعودخان پٹھان اورعلاقہ کی سرکردہ شخصیات موجودتھیں۔

تیار

مزید : ملتان صفحہ آخر