بورے والا:قتل مقدمہ،1مجرم کو سزائے موت 5لاکھ روپے جرمانہ

بورے والا:قتل مقدمہ،1مجرم کو سزائے موت 5لاکھ روپے جرمانہ

  



بورے والا(تحصیل رپورٹر) ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سلیم اقبال نے تھانہ ساہوکا کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا۔ ایک مجرم کو سزائے موت اور جر مانہ جبکہ دیگر ملزمان کو جر مانہ کی سزائیں سنا دی گئیں،مجرمان نے چار سال قبل 2نو مبر2015کو شاہد محمود نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،استغاثہ کے مطابق تھانہ ساہوکا کے علاقہ میں چار سال قبل چار افرادغلام حسین، محمد سرور، محمد صابر اور محمد عاشق نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جسکا مقدمہ 2 نومبر 2015 کو تھانہ ساہوکا پولیس نے درج (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کر لیا تھا اس مقدمہ کی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج محمد سلیم اقبال نیجرم ثابت ہونے پر ایک مجرم غلام حسین کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرم محمد سرور کو 8لاکھ 55ہزار روپے جر مانہ، مجرم صابرکو 15ہزار روپے جرمانہ اور مجرم محمد عاشق کو 84ہزار روپے جر مانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

سزائے موت

مزید : ملتان صفحہ آخر