بورے والا:مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق،1شدید زخمی

  بورے والا:مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق،1شدید زخمی

  



بوریوالا(تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 146/ ای بی کا رہائشی زوار حسین اور 138/ ای بی کا رہائشی شرافت علی اپنی گاڑی پر سوار ہوکربرائلر مرغیوں کی سپلائی کرنے جارہے ّتھے جونہی وہ چک نمبر /146 ای بی کے قریب پہنچے تو دو نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک لیا اور نقدی لوٹ لی اسی دوران انکی ڈاکوؤں سے ہاتھا پائی ہوگئی دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا زوار حسین تشویشناک حالت میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رستے میں ہی دم توڑ گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق موقع پر پہنچ گئے انہوں نے ورثاء کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور انکو عبرت کا نشان بنانے کی یقین دہانی کروائی ڈی ہی او وہاڑی نے اعتراف کیا کہ یہ واردات پولیس کی غفلت ہے لیکن جاں بحق اور زخمی دونوں کو اپنا فیملی ممبر سمجھتے ہوئے ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے انکے انجام تک پہنچائیں گے ڈکیتی کی ان آئے روز وارداتوں پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا علاقہ ڈاکووں کی آماجگاہ بن چکا ہے پولیس ان کو پکڑنے میں ناکام ہے انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

فائرنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر