گھریلو تنازعہ پرحقیقی بھائیوں نے بھائی مارڈالا، کارروائی شروع
ڈیرہ بکھا (نمائندہ پاکستان) عباسنگر گھریلو تنازع پر بھائی جلاد بن گئے حقیقی بھائی اغوا کے بعد قتل کردیا ہے گزشتہ روز عباسنگر کے رہائشی محمد جاوید کو اس کے حقیقی بھائیوں شاہد بھٹی،شعیب بھٹی،سعید اغوا کرکے لے گئے جس کی فوری اطلاع 15 پر دی گئی جس پر اسلم اے ایس آئی موقع پر پہنچا جس کو پوری (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
تفصیل سے آگاہ کیا گیا مقتول کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے تفتیشی افسر سے ساز باز کرکے اس کو واپس بھیج دیا اور رات بھر میرے خاوند پر تشدد کرتے رہے جس کے نتیجے میں میرا خاوند جاوید زندگی کی بازی ہار گیا صفیہ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی شادی وٹہ سٹہ پر ہوئی تھی میری بھابھی میرے شوہر کی بہن تھی جس کو طلاق ہو چکی تھی اب میرے سسرال والے میرے شوہر پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ مجھے طلاق دے ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میرے شوہر نے مجھے طلاق دینے سے انکار کردیا جس پر اس کے بھائیوں اور گھر والوں نے اس کو تشدد کرکے قتل کردیا اور مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا مقامی لوگوں نے بھی واقع کی تصدیق کرتے ہوئے جاوید کے بھائیوں کو ہی قتل کا زمہ دار ٹھہرایا ہے تاہم اس بابت جب ایس ایچ او تھانہ عباسنگر ملک اقبال اعوان سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کریں گے اور مظلوموں کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی واقع کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی بہاولپور بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے وارثان کو انصاف کی فراہمی کی مکمل یقین دھانی کرائی ہے۔