مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام

  مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام

  



ملتان،صادق آباد، رحیم یارخان، وجھیانوالہ، خانیوال، چھب کلاں (وقائع نگار+نمائندگان پاکستان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق ہوگئے تفصیل کے مطابقموٹرسائیکل کے ٹائر میں خاتون کا برقعہ پھنسنے سے رونما ہونے والے حادثہ میں ایک شخص جان بحق ہو گیا۔تھانہ۔بستی ملوک کے علاقہ شجاعباد روڈ پر 44 سالہ الطاف موٹرسا ئیکل پر خاتون کے ہمراہ جا رہا تھا کہ خاتون کا برقعہ مو ٹر(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

سائیکل کے ٹائر میں پھنس گیا۔موٹرسائیکل گرنے سے الطاف کا سر سڑک پر لگا جو موقع پر جا ن بحق ہو گیا جبکہ خاتون معجزانہ طور پور محفوظ رہی۔پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔ ایل پی روڈ منٹھارپمپ کے قریب موٹر سائیکل ور کار میں شدید تصادم ہوا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس نے نتیجے میں ایک شخص نادر عمر موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرا محمد اسلم شدید زخمی ہوا جاں بحق ہونیو الے نادر عمر کا تعلق بستی رانجھے خاں سے تھا حادثے کی اطلاع ریسکیو1122کو دی گئی جس نے فوری طور پر زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال صادق آباد شفٹ کردیا۔دریں اثناء ٹریفک کا پہلا حادثہ صادق آباد کے رہائشی13سالہ وارث علی جو کہ اپنی 15سالہ ہمشیرہ ثمن فاروق کو سکول سے لیکر گھر جارہاتھاکہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالی ٹریکٹرٹرالی سے بے قابو ہوکر ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وارث علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا ہمشیرہ ثمن فاروق شدید زخمی ہوگئی‘ جبکہ دوسرا حادثہ گلشن ناصر کے رہائشی18سالہ ثناء اللہ کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلہ میں بازار جارہاتھاکہ ابوظہبی روڈ پر کراسنگ کے دوران سامنے سے آنیوالی موٹرسائیکل سے بے قابو ہوکر ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ زخمی ہونے والے ثناء اللہ کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے48افراد جن میں چوک بہادر پورکارہائشی10سالہ محمدہارون‘ رحمت کالونی کا3سالہ محمد اسماعیل‘ غلہ منڈی کی20سالہ آسیہ بی بی‘ چک82کی 25 سالہ زینت بی بی‘ اقبال آباد کا41سالہ محمدعمران‘ مٹھن کوٹ کا100سالہ نورمحمد‘ گھوٹکی کا70سالہ عبدالکریم‘ فتح پور کمال کا32سالہ محمد بشیر اورمکہ ٹاؤن کارہائشی53سالہ محمد حنیف وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ وجھیانوالہ(نمائندہ پاکستان ) وجھیانوالہ کے نواحی گاؤں 90 پندرہ ایل کے رہائشی ابرار لنگڑیال اور اسکا بھائی اپنے چچا اللہ رکھا اور اس کی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر 89 پندرہ ایل کی طرف جا رہے تھے کہ گاؤں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرنے لگے تو ڈرائیور نے یک دم ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل کے آگے کر دی جس سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس سے ابرار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے چچا،چچی اور بھائی شدید زخمی ہوگئے جن کو طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاواقعہ کی اطلاع تھانہ چھب کلاں پولیس کو دی گئی مگر پولیس تاخیر سے پہنچی اور معمول کے مطابق کارراوائی شروع کر دی ہے۔خانیوال جہانیاں ایکسپریس وے پر رحما ن آ باد کے قریب ٹرالر نمبر LF-212کی زد میں آکر محمد سعید سو ھارا کھوکھر سکنہ 162/10-Rشدید زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا معصوم بیٹا معمو لی زخمی ہوا مگر معجزا نہ طور پر بچ گیا۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر