معشیت کابڑا غرق،حکومتی نمائندے راہ فرار اختیار کرنیکی کوشش کررہے ہیں، آصف سعید منیس

  معشیت کابڑا غرق،حکومتی نمائندے راہ فرار اختیار کرنیکی کوشش کررہے ہیں، آصف ...

  



چوک میتلا(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سا بق صوبائی منسٹر آصف سعید خان منیس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو متی نمائندے معیشت کا بیڑہ غرق کر کے اب راہ فرار اختیار کر نے کی کوشش کر رہے ہیں حکو مت کی ناقص پالیسیوں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کی وجہ سے ملکی معیشت کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر کسان تاجر مزدور و دیگر طبقوں کے لوگ اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ایک کرورڑ نوکریاں تو دور غریب لوگوں سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی اور ناقص پالیسیوں سے لوگوں کے کاروبار ٹھپ کر دیئے جس سے بے روز گاری میں خاطر خواہ اضافہ ہو اہے اس موقع پر چوہدری محمد اعظم محمدناصر خان کھچی ملک فاروق احمد کھو کھر رزاق نواز پا ندہ زاہد اقبال خان منیس پپو گجر رانا سراج چوہدری الیاس رندھاواا مین کر مانی محسن جٹھول و دیگر بھی مو جود تھے۔

آصف سعید

مزید : ملتان صفحہ آخر