روپے کی قدر میں کمی آنے کے باعث چاول ایکسپورٹرز کی چاندی

  روپے کی قدر میں کمی آنے کے باعث چاول ایکسپورٹرز کی چاندی

  



ملتان (نیوز رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی آنے کے باعث چاول ایکسپورٹرز کی چاندی ہوگئی ہے ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چاول کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

دنیا کے مختلف ممالک پاکستانی چاول کے دیوانے ہوگئے، ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2019ء کے دوران چاول کی برآمدات 43 فیصد اضافے سے 63 کروڑ 37 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ گزشہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 44 کروڑ ڈالر کے چاول برآمد کیے گئے تھے،رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر کم ہونے سے پاکستانی چاول دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سستا ہوگیا ہے اس کے علاوہ اس عرصے میں پاکستانی چاول کی برآمدات عمان، قطر، ایران اور چین میں بڑھ گئی ہے اور رواں مالی سال چاول کی برآمدات 3 ارب ڈالر کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔

چاندی

مزید : ملتان صفحہ آخر