29نومبر کو فسلطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کاعالمی دن‘ تقریبات کی تیاریاں

      29نومبر کو فسلطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کاعالمی دن‘ تقریبات کی ...

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29نومبرکومنایا جائے گا، اس دن کو منانے کا مقصد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے،یہ دن ہر سال 29 نومبر کو اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

، فلسطینی عوام کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا عالمی دن اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی 2 دسمبر 1977ء کی ایک قرار داد کے تحت تمام رکن ممالک اِس تاریخ کو مناتے ہیں جس کا مقصد فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر باور کرانا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کو رکوایا جائے تاکہ معصوم اور نہتے فلسطینیوں کے بنیادی،سماجی،سیاسی،معاشی اور مذہبی حقوق کی حفاظت کی جا سکے،فلسطین کا مسئلہ 1948سے عالمی برادری کے سامنے ہونے کے باوجود آج بھی معاملہ جوں کا توں ہے،نہ تو اسرائیلی مظالم رکوائے جا سکے اور نہ ہی ایسے اقدامات کئے جا سکے جن سے فلسطینیوں کو ان کے حقوق اور پْر امن ماحول فراہم کیا جا سکے جسکے باعث فلسطین کے مسلمان انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،فلسطین کا مسئلہ 68برسوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہونے کے باوجود بدستور حل طلب ہے اور یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے جاری امن مشنز میں فلسطین کا مسئلہ قدیم ترین مسئلہ ہے،فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منائے جانے والے عالمی دن کے حوالے سے مختلف ذرائع سے جو اعدادو شمار حاصل کئے ہیں اس کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے جسکا اندازہ ان اعدادو شمار سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ عشرے کے دوران 6830فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے مظالم ڈھا کر شہید کر دیا اور یوں اوسطاً سالانہ 560فلسطینی اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جارحیت کا نشانہ بنے۔

تیاریاں

مزید : ملتان صفحہ آخر