حکومت پارٹی قائدین کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، پی پی ارکان اسمبلی

  حکومت پارٹی قائدین کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، پی پی ارکان اسمبلی

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار) سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی قائدین کوانتقام کا نشانہ بنایا جارھا ھے. ڈکٹیٹر مشرف کے کیس کا فیصلہ میرٹ پر اور ضرور سنانا چاھئے.. ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کے نائب صدراورممبر قومی اسمبلی مہر ار(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

شاد احمد سیال.صوبائی سیکرٹری اطلاعات وممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان. ضلعی صدر ملک بلال کھر اور ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کیا. انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک وقوم کو مسائیلستان بنادیا. انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکے بلکہ عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے انھیں بے روزگار کیا جارھا ھے. پچاس لاکھ گھر دینے کی بجائے انکے گھر تجاوزات کے نام پر گرائے جارھے ھیں. انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااھلی کی وجہ سے آج پاکستان داخلی اورخارجی محاذ پر تنہا ھوچکا ھے. اب موجودہ حکمرانوں سے نجات ضروری ھوگئی ھے. اس موقع پر مظفر گڑھ میں یوم تاسیس کی تقریب کو شایان شان طریقے سے منانے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی. اور حکمران ٹولہ سے مطالبہ کیاگیا کہ سابق صدر آصف زرداری اور محترمہ فریال تالپور سمیت تمام پارٹی قائدین کو فی الفور رھا کیاجائے. اس موقع پر آصف زرداری کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اور انکی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی. اس موقع پر پیپلز لائرز فورم پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ ڈویڑنل صدر سردار ظفراللہ لغاری ایڈووکیٹ. سردار اللہ بخش چانڈیو. سردار عاشق پتافی. سردار عاشق بلوچ. سردار مصطفی بلوچ. مہر امیر اکبر سیال. سابق ایم پی اے چوھدری احسان الحق نولاٹیہ. چوھدری طارق عزیز. رانا مجاھد,ملک رفیق ابڑیند موجود تھے.

مزید : ملتان صفحہ آخر