قرآن پاک کی بے حرمتی ناروے کی حکومت شدت پسند کیخلاف ایکشن لے، شیخ فیاض الدین، ارشد جاوید کی صحافیوں سے گفتگو

قرآن پاک کی بے حرمتی ناروے کی حکومت شدت پسند کیخلاف ایکشن لے، شیخ فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور (نامہ نگار)حرمت رسول ؐاور حرمت قرآن پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں ناروے میں ایک شدت پسند نے اپنی حرکت سے مغرب کی شدت پسندانہ سوچ کی عکاسی کی ہے ان خیالات یا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ فیاض الدین نے ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید کے ہمراہ صحافیوں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دین اسلام ہمیں امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مگردنیا اس کا یہ مطلب ہرگز نہ نکالے کہ وہ ہماری مذہبی جذبات مجروح کریں گے اور مسلمان اس پر خاموش بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ ناروے پولیس کی موجودگی میں اس طرح کا واقعہ ہونا اور اس لعین کو اس کی حرکت سے باز رکھنے کی بجائے پولیس کا تماشائی کا کردار ادا کرنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ ناروے حکومت کی ہر قسم کی مصنوعات پر پابندی عائد کرے اور انٹرنیشنل سطح پر اپنا پرزور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے اس موقع پر حاجی محمد مراد خان رند، شیخ وقار الدین، شیخ ذیشان علی، اقبال صادق بلوچ، محمد ارشد رحمانی، محمد آصف و دیگر بھی موجود تھے۔
گفتگو