تحفظ ختم نبوت‘ ہمیں جذبہ صدیقی پرعمل کرنا ہوگا، ناصر الدین خاکوانی

  تحفظ ختم نبوت‘ ہمیں جذبہ صدیقی پرعمل کرنا ہوگا، ناصر الدین خاکوانی

  



خان پور (تحصیل رپورٹر) مرکز تربیت المبلغین جامعہ امداالعلوم کا 9واں سالانہ اجتماع بسلسلہ سیرت رحمت اللعالمین حمدونعت کانفرنس کا انعقاد علماء مشائخ قراء شعراء کی کثیر تعداد میں آمد ہزاروں فرزاندان توحید کی شرکت شعائر اسلام عقیدہ ختم نبوت ملکی استحکام وسالمیت کے لئے قربانی دینے کا عزم سماجی شخصیات سول سوسائٹی تاجر برادری کسان رہنماؤں سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور صحافیوں نے بھی بھر پورنمائندگی کی سجادہ نشین دین پور شریف کے زیر سرپرستی اور جمیعت علماء اسلام (س)(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

پاکستان کے نائب مرکزی امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی حبیب الرحمٰن درخواستی کی زیر صدارت اجتماع عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولانا پیر ناصر الدین خاکوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان کو جذبہ صدیقی پر عملپیرا ہونا ہوگا قرآن سنت سے وابستگی نجات کی ضمانت ہے اپنے اور اپنی اولادوں کے ایمان کی حفاظت کے لئے مسجد مدرسہ علماء سے تعلق وابستگی ضروری ہے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چئیرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چئیرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور مدارس دینیہ کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے ہم عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اپنی جانیں دے کر کریں گے انہوں نے کہا کہ اہل مغرب کو یہ بات سمھ لینی چاہیے کہ مسلمان کسی صورت قرآن مجید کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتا ناروے میں قرآن مجید نذر آتش کرنا مغرب کی اسلام دشمنی کا مظہر ہے جمیعت علماء اسلام(س)پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے زریعے مسلمانوں کے عقائدکو کمزور کیا جارہا ہے امت کی وحدت پر حملہ آور منکرین ختم نبوت کے پر فرین نعروں سے قوم کو بچانا علماء کی ذمہ داری ہے پاکستان علما کونسل کے مرکزی وائس چئیرمین جامعہ امدادالعلوم کے مہتمم علامہ ابو عبدالکریم ندیم نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین اور عالم انسانیت کے لئے ضابظہ حیات ہے پیغمبر کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے صحابہ کرام معیار حق ہیں ھروف خطیب مولانا عبدالحنان صدیقی جے یو آئی (س) پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا فہیم الحسن محسن تھانوی پاکستان علماء کونسل پنجاب کے سرپرست مولانا پیر اسعد حبیب شاہ جمالی صدر مولاسیدالرحمٰن سعید، مولانا عبدالرشید مری، مولانا مظفر حمید وٹو ودیگر علماء نے سیرت رحمت اللعالمین اور اسوہ حسنہ کے عنوانات پر خطاب کئے قاری اکمل الحسن ودیگر قراء نے تلاوت معروف شعراء نداح صحابہ مفتی سعید ارشد الحسینی، حافظ ابو بکر کراچی قاری سعد اللہ ندیم، مہر محمد سلیم،شعیب عباس کھچی،حافظ گوہر حمید وٹو، اور دیگر شعراء نے حمدونعت پیش کیں جامعہ امدالعلوم کے نائب مہتمم مولانا محمد احمد ندیم نے سپاس نامے پیش کیاسٹیج سیکرٹری قاری فاروق احمدعلامہ بشیر احمد عثمانی، مفتی اسد ندیم تھے اسٹیج پر مفتی اسعد درخواستی، مولانا اشفاق پتافی، مفتی عمران معاویہ،مولانا عمار نذیر بلوچ، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مفتی سیف اللہ عظیمی، پیر قاری اسلم گبول، مفتی ساجد عباسی، مولانا سعداللہ شفیق، مولانا عرفان اللہ اختر، مفتی ہاشم، ودیگر علماء موجود تھے۔

ناصرالدین خاکوانی

مزید : ملتان صفحہ آخر