پی ٹی آئی حکومت ہی سرائیکی صوبہ بنائے گی، نصراللہ خان دریشک

        پی ٹی آئی حکومت ہی سرائیکی صوبہ بنائے گی، نصراللہ خان دریشک

  



جام پور (نامہ نگار) سرائیکی صوبے کا وعدہ تحریک انصاف جلد پورا کریگی اور اسی حکومت میں ہی علیحدہ صوبہ بنے گا۔اپوزیشن انتشار کی سیاست کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے۔مولانا فضل الرحمان کی ملکی سیاست ختم ہوچکی ہے جس کے باعث وہ ناکام کوششوں میں کوشاں ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم ترقی کی طرف گامزن ہیں۔راجن پور میں جلد یونیورسٹی کا افتتاح وزیر اعلی کریں گے۔ڈیرہ غازی خان تا کشمور انڈس دو رویہ روڈ کا افتتاح وزیر اعلی عثمان بزدار کریں گے۔قوم اب باشعور (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

ہوچکی ہے منفی پروپیگنڈے میں آنے والی نہیں ہے۔ملکی معیشت روز بروز بہتری کی طرف گامزن ہے۔آنے والا سال ملک و قوم کی خوشحالی و ترقی کا سال ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و شریک چیئرمین جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سردار نصراللہ خان دریشک نے سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی صدر مہر شکیل احمد خان شاکر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی صدر مہر شکیل احمد خان شاکر نے کہا کہ حکومت سرائیکی خطے کی غیور عوام سے الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے تاکہ خطے میں خوشحالی کا دور شروع ہو سکے وہ صرف اور صرف علیحدہ میں ممکن ہے انہوں نیکہا کہ سرائیکی قوم کی محرومیاں ختم اور علاقیمیں خوشحالی کیلئے وزیر اعلی خصوصی طور پر میگا پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے فورا اقدامات کرے جبکہ ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک نے اعلی قیادت کو یاد دہانی کرانے کا یقین دلایا ہے اس موقع مہر عقیل احمد ایڈوکیٹ۔مہر محمد نعیم سیال ایڈوکیٹ۔عمران حسین رند ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

نصراللہ دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر