سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر کی چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

  سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر کی چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات، ...

  



صادق آباد(خبر نگار)سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہیں تبادلہ خیال کیا گیا سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سینیٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چیئرمین(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

سینیٹ صادق سنجرانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا، سردار رئیس منیر احمد نے بتایا کہ بھونگ کی آبادی کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہاں پر ایس ڈی پی او آفس‘ نادرا دفتر کی تعمیر ات فوری کروائی جائیں اسکے ساتھ ساتھ سی پیک موٹر وے پر بھونگ انٹر چینج کی تعمیر کیاجائے تاکہ بھونگ اور صادق آباد کے عوام جو کہ دور دراز کا سفر طے کر کے موٹر وے پر انٹر ہوتے ہیں ان کا یہ اہم مسئلہ حل ہو سکے۔ سردار رئیس منیر احمد نے چیئرمین سینیٹ کو دورہ بھونگ اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ مسجد بھونگ شریف دیکھنے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرتے ہوئے یقین دلایاکہ انشاء اللہ وہ آئندہ ماہ دسمبر میں بھونگ آئیں گے، صادق سنجرانی نے کہاکہ انکے آباؤ اجداد کے رئیس منیر احمد کے خاندان کیساتھ دیر ینہ خاندانی تعلقات ہیں بھونگ ان کا دوسرا گھر ہیں رئیس منیر احمد نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے انشاء اللہ انہیں جلد حل کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں گا، بعد ازاں سردار رئیس منیر احمد نے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اگلے ماہ دسمبر میں چیئرمین سینیٹ کے دورہ بھونگ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیاجائیگا جس میں صادق آباد کے معززین کو بھی مدعو کیاجائیگا اور چیئرمین سینیٹ سمیت تمام مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیاجائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر