حکومت عوامی مشکلا ت حل کرنیکی کوشش کررہی ہے،مسزشاہدہ احمد

حکومت عوامی مشکلا ت حل کرنیکی کوشش کررہی ہے،مسزشاہدہ احمد

  



خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے پنجاب اسمبلی میں صوبائی حلقہ209میں نہری پانی کی فراہمی اور موگوں کے حوالے سے درپیش مسائل پر سوال اٹھایاجس پرصوبائی حکومت نے درپیش مشکلات اورمسائل کوحل کرتے ہوئے پانی کی فراہمی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

کویقینی بنانے کوممکن بنایا جس پر مسزشاہدہ احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورمتعلقہ وزارت کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ سوال اٹھا نے کے نتیجہ میں صوبائی حلقہ 209کی تمام نہروں سے کسانوں، کاشتکاروں کو نہری پانی و موگاجات کے حوالے سے درپیش مسائل حل ہوئے اور پانی کی فراہمی کویقینی بنایاگیا ہے نہ صرف کسانوں کوریلیف ملے گا بلکہ زرعی پیداوار میں بھی بہتری آئے گی۔

مسز شاہدہ احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر