جام پور:قتل مقدمہ،1مجرم کو سزا ئے موت،ایک لاکھ جرمانہ، دوملزم بری

  جام پور:قتل مقدمہ،1مجرم کو سزا ئے موت،ایک لاکھ جرمانہ، دوملزم بری

  



جام پور (نامہ نگار)کریمنل ماڈل ٹرائل کورٹ نے کھوسہ اور گوپانگ برادری کے درمیان لڑائی مقدمے قتل کا فیصلہ سناد یا۔ ایک مجرم م کو سزائے موت اور ایک لاکھ جرمانہ۔ دو ملزمان کر بری کر دیا۔تفصیل کے مطابق کوٹلہ دیوان کے رہاشی کھوسہ اقوام کی خاتون کو لیاقت ولد مولا بخش گوپانگ نے اغواء کرلیا۔ اور بعدازاں پنچایتی طور پر پندرہ لاکھ روپے چٹی دینے کے باوجود کھوسہ قوام کے افراد نے خاتون کے اغواء کی رنجش پر گوپانگ اقوام کے افراد پر حملہ کرکے نصر اللہ گوپانگ کو قتل کردیا تھا۔ پولیس تھانہ فاضل(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

پور نے مقتول کے والد قیصرخان ولد پٹھان کی مدعیت میں ملزمان مریدحسین۔ ندیم۔ نزر حسین۔ محبوب۔سمیت دونامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 ت۔پ 324 ت۔ پ۔34 ت۔پ کے تحت مقدمہ درج کرکے کیس کریمنل ماڈل ٹرائل کورٹ راجن پور کے جج ماجد کریم فاروق کی عدالت میں بھجوادیا۔ وکلاء کے دلائل اور قانون کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راجن پور نے ملزم مرید حسین کھوسہ کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دو ملزمان ندیم۔ یاسین کو بری کر دیا۔دوسری طرف ملزمان نے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ ملتان میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وکلاء سے مشورے شروع کر دئیے ہیں۔

بری

مزید : ملتان صفحہ آخر