شوبز انڈسٹری پر چھاجانے کا خواب لے کر آئی ہوں،عینی رباب

شوبز انڈسٹری پر چھاجانے کا خواب لے کر آئی ہوں،عینی رباب

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی انڈسٹری پر چھاجانے کا خواب لے کر آئی ہوں ان خیالات کا اظہار ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ و ماڈل عینی رباب نے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فلم ہو یا ٹیلی وژن انسان کا جنون ہی اسے منزل تک پہنچاتا ہے۔عینی رباب نے کہاکہ وہ کسی ایک کردار کی چھاپ خود پر نہیں لگوانا چاہتیں اس لئے اپنے ہر پراجیکٹ میں ان کا کردار ہٹ کرکرنے کی خواہش ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عینی رباب کا کہنا تھا کہ اوپر تلے پنجابی فلموں کی کامیابی نے ثابت کردیاہے کہ فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے اور نئی فلمیں نئے موضوعات لئے ہوئے ہیں اور اس کو بنانے والے بھی پرجوش ہیں انشاء اللہ انہیں یقین ہے کہ پنجابی فلموں کا دور ایک مرتبہ پھر لوٹ آیاہے اور فلم شائقین ان کو پذیرائی بخش رہے ہیں۔

مزید : کلچر