فنکاروں میں یو ٹیو ب چینلز بنانے کا رجحان تیزی سے جاری

فنکاروں میں یو ٹیو ب چینلز بنانے کا رجحان تیزی سے جاری

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ان دنوں فنکاروں میں یو ٹیو ب چینلز بنانے کا رجحان بہت تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔مگر صرف چینل بنانا ہی کمال نہیں ہے اس کو چلانا بھی ایک فن ہے اس وقت جو چینلز کامیابی سے چل رہے ہیں ان میں نعمان اعجاز،حمزہ علی عباسی،علی ظفر،گلفام،خالد بیگ،نرگس،میگھا اور ماہ نور کے چینلز سرفہرست ہیں جبکہ دیگر چینلز پر سبسکرائبرز کی تعداد تو بہت زیادہ ہے مگر ان کو پروفیشنل انداز میں چلایا نہیں جا رہا جن فنکاروں نے اپنے اپنے یو ٹیوب چینلز بنائے ہیں ان میں نعمان اعجاز، جویریہ سعود،یشما گل،اقرا عزیز،میگھا،نرگس،ماہ نور،گلوکارہ گلاب،ندا چوہدری،غزل شاہ،ظفر عباس کھچی،سہراب افگن،حمزہ علی عباسی،بلال سعید،لائبہ علی،حامد رنگیلا،گڈو کمال،چاند برال،گلفام،گلوکار خالد بیگ،قیصر پیاء،شاہد خان،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک اور دیگر شامل ہیں۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی اہمیت فنکاروں میں اجاگر ہورہی ہے ان دنوں بڑے بڑے پروڈکشن ہاؤسز ویب کیلئے ڈرامے اور فلمیں بنانے میں مصروف ہیں۔دنیا کے دیگر ممالک کے بعد اس وقت پاکستان میں بھی ویب چینلز کیلئے مختصر دورانیہ کی فلموں کو بنانے کا رجحان فروغ پاچکا ہے ہمارے فلم میکرز بین الاقوامی معیار کا کام کررہے ہیں انہوں اپنے کام سے ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا میں کسی سے کم نہیں ہیں۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،وینا ملک،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری، ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر،رزکمالی،وہاج خان،اسد مکھڑا،گڈوکمال، جہانزیب علی،ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی، قیصر لطیف،ذیشان منیر،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،عائشہ جاوید،عارف بٹ،عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہاس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ آنے والا دور ویب کا ہے ہمارے فنکاروں میں اس حوالے سے پائی جانے والی دلچسپی خوش آئند ہے۔

مزید : کلچر