ڈھول پلئیر سلمان علی مانو،ملکو اور جونسٹون کی سوشل میڈیا پر دھوم

  ڈھول پلئیر سلمان علی مانو،ملکو اور جونسٹون کی سوشل میڈیا پر دھوم

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے نامور ڈھول پلئیر سلمان علی مانو،گلوکار ملکو اور انگلینڈ کی گلوکارہ جونسٹون کی سوشل میڈیا پر دھوم تینوں نے ملکو کے گانے”رل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے“ گایا جس میں سلمان علی مانو نے دھول بجایا اور جونسٹون نے اپنے مخصوص لہجے میں اسے گایا ان کی اس ویڈیو نے ان دنوں سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے ڈھول پلئیر سلمان علی مانو کا کہنا ہے کہ گلوکارملکو نے جب یہ گانا گایا تو جونسٹون نے کہاکہ وہ بھی یہ گانا ان کے ساتھ گانا چاہتی ہیں جسے انہوں نے اپنے لب و لہجے میں گایا تو گانے کو چار چاند لگ گئے۔سلمان علی مانو کا کہنا تھا کہ جونسٹون نے اس گانے کو گانے کے ساتھ ساتھ اس میں ڈھول بھی بجایا جس سے گانے کی ویورشپ میں اضافہ ہوتا چلاگیا اور اس ویڈیو کو ابھی تک بے حد پسندکیا جارہاہے۔

مزید : کلچر