معروف ٹی وی آرٹسٹ رشید سومرو 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    معروف ٹی وی آرٹسٹ رشید سومرو 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف ٹی وی آرٹسٹ رشید سومرو انتقال کر گئے، مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ گلستان جوہر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ و تدفین میں سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حمید بھٹو سمیت معروف اداکاروں و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم رشید سومرو 66 برس کی عمر میں گذشتہ رات اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔وہ کچھ عرصے سے ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج تھے۔ مرحوم رشید سومرو کی نماز جنازہ گلستان جوہر میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ماڈل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ رشید سومرو نے اپنے کیریئر کا آغاز 1982ء میں پی ٹی وی سے کیا اور متعدد ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
جن میں ”تنہا تنہا“، ”زنجیریں“، ”نورانی“ اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -