شوبزانڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنا چاہتی ہوں،فیروزہ علی

شوبزانڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنا چاہتی ہوں،فیروزہ علی

  



لاہور(فلم رپورٹر)تھیٹر اور فلم کی معروف اداکارہ فیروزہ علی نے نے کہاکہ میری اس وقت چار فلمیں زیر تکمیل ہیں جو جلد فلم بینوں کی عدالت میں پیش کر دی جائیں۔سٹیج کے حوالے سے فیروزہ علی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تھیٹر پر لگاتار کامیاب ڈرامے کرکے میں اپنی الگ پہچان بنا چکی ہوں اور مجھے فخرہے کہ ڈرامہ شائقین میرے ہر نئے آنیوالے ڈرامے کر سراہتے ہیں۔فیروزہ علی نے کہاکہ میری ذاتی زندگی شوبز سے ہٹ کر ہے آؤٹنگ کرنا دوستوں کے ساتھ مالز میں شاپنگ کرنا اور لونگ ڈرائیو جانا میرے شوق ہیں جنہیں میں ہر حال میں پورا کرتی ہوں میں اپنی ذاتی زندگی میں کسی کی دخل اندازی پسند نہیں کرتی۔فیروزہ علی نے مذید کہاکہ ایک وقت آئیگا کہ فلم انڈسٹری پر بھی میرا راج ہوگا اور میں ہر فلم کا حصہ نظر آؤنگی۔

کیونکہ میں اداکاری میں ڈوب کر اپنا کردار اداکرتی ہوں تاکہ کسی قسم کی کمی محسوس نہ ہولفظوں،چہرے کے اتار چڑھاؤ اور ڈانس پر عبور ہونے کی وجہ سے مجھے پورا یقین ہے کہ آنیوالا وقت بھی میرا ہی ہے۔

مزید : کلچر