نجی زندگی اور کیرئیر کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا،ثناء

  نجی زندگی اور کیرئیر کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا،ثناء

  



لاہور(فلم رپورٹر)نامور اداکارہ وماڈل ثناء نے کہا ہے کہ اپنی نجی زندگی اور کیرئیر کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا ہے اور ہمیشہ سوچ بچار کے ساتھ فیصلے کئے،شوبز اورفیملی کے معاملات میں توازن انتہائی مشکل کام ہے لیکن میں نے اسے چیلنج کے طور پر لیا اور کامیاب رہی ہوں۔ ثناء نے کہا کہ میرے سامنے ایسے لوگوں کی بے شمار مثالیں ہیں جنہوں نے وقت پر زندگی کے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور جب وہ اپنی زندگی کو ڈسپلن میں لانا چاہتے ہیں تو اس وقت بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔کسی بھی انسان کی کامیابی میں وقت بڑی اہمیت کا حامل ہے اور جو لوگ وقت پر فیصلے کرتے ہیں انہیں پچھتانا نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ نجی زندگی اور اپنے کیرئیر کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا ہے اور ا س کیلئے بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرتی ہوں اس کے علاوہ اپنے شوہر سے مشاورت کے بغیر آگے نہیں بڑھتی۔

مزید : کلچر