ہمارا معاشرہ پسماندہ اور زنجیروں میں جکڑا رہے گا،سعیدہ امتیاز

ہمارا معاشرہ پسماندہ اور زنجیروں میں جکڑا رہے گا،سعیدہ امتیاز

  



لاہور(فلم رپورٹر)ٹاپ ماڈل سعیدہ امتیاز کو اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا کیونکہ صارفین انہیں زبردست تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ان کی حال ہی میں شیئر کی گئی تصویر پاکستانیوں کو کچھ زیادہ پسند نہیں آئی جس کے باعث انہیں تنقید کا سامنا ہے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے لکھا خواتین معاشرے کا نصف حصہ ہیں، جب تک ہماری خواتین کو آزادی نہیں ملتی، انہیں روشن خیال نہیں بنایا جاتا اور انہیں تعلیم نہیں دی جاتی تب تک ہمارا معاشرہ پسماندہ اور زنجیروں میں جکڑا رہے گا۔

سعیدہ امتیاز کی اس تصویر کے بعد صارفین ان پر طرح طرح کے حملے کررہے ہیں جس پر اداکارہ بھی انہیں ترکی بہ ترکی جواب دے رہی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعیدہ امتیاز ان دنوں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید : کلچر