ناروے کا واقعہ دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے،علماء

ناروے کا واقعہ دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے،علماء

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)ورلڈ پاسبان ختم نبوت اورسول سوسائٹی کے کارکنوں نے ناروے میں ہونے والے قرآن پاک کی توہین کے شیطانی عمل کیخلاف بیرون لوہاری گیٹ سرکلرروڈپر ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا اورزبردست نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتازاعوان،پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری، محمدریاض چوہدری، حافظ شعیب الرحمن قاسمی،علامہ وقار الحسنین نقوی،مولانا عمرحیات،محمدشکیل بھٹی،حافظ افتخار احمدفخر،شان علی قادری،ملک عمیرعربی سلطان، پیرطارق محمودنقشبندی اورحافظ محمدیعقوب شاہ نے کہاکہ ناروے میں ہونے والے کلام اللہ کی توہین کاشیطانی عمل دنیاکاامن تباہ کرنے کی گہری سازش ہے امن انسانیت کے یہ دشمن اس طرح کے ناپاک واقعات سے مختلف تہذیبوں میں ٹکراؤپیداکرکے عالمی امن تباہ کرناچاہتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4