حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عابد جعفری

  حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عابد جعفری

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کی حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کو محور بنا کرترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، یہ بات پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء سید عابد حسین جعفری اپنے دفتر میں کارکنان سے کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔بانی پاکستان محمد علی جناح ؒ کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان بن رہا ہے، جہاں سب کے لئے یکساں انصاف ہو، تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت متوازن حکمت عملی کے ذریعے نئے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پنجاب میں تاریخی مقامات اور تاریخی ورثے کی بحالی کے لئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4