بے سہارا بچوں کا ہاتھ تھامنے کیلئے سب کو آگے آنا ہو گا،سارہ احمد

بے سہارا بچوں کا ہاتھ تھامنے کیلئے سب کو آگے آنا ہو گا،سارہ احمد

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیور میں مقیم بچوں کی سالگرہ کے موقع پر سول سوسائٹی نمائندگان کی جانب سے تقریب، بچوں نے کیک کاٹا اور سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین نے انہیں تحائف دیئے، تقریب میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے بھی شرکت کی، اس موقع پربیورو کے تمام بچوں نے اپنی خوشی کا اظہار گیت گا کر اور تالیاں بجا کر کیا۔

، سول سوسائٹی نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ اس طرح کے مواقعوں پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرکے ان میں احساس محرومی کم کرنا بحیثیت مجموعی معاشرے کی ذمہ داری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو آگے بڑھ کر ان خوبصورت اور معصوم بچوں کا ہاتھ تھامنا ہوگا تاکہ انہیں ایک پر اعتماد اور مکمل انسان بنایا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4