پی ٹی آئی انصاف کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے،جاوید قصوری

    پی ٹی آئی انصاف کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے،جاوید قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف غدار ی کیس کے فیصلے کو روکنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ سے استدعااس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہی انصاف کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے
ا
۔پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب کہ ہر کسی کو خواہ وہ کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو قانون کا پابند نہ بنا لیا جائے۔ہمارا 72برسوں سے یہی المیہ رہا ہے کہ بااثر اشرافیہ ملکی آئین و قانون سے بالاتر رہی ہے۔ملکی قانون ان کے لئے موم کی ناک سمجھاجاتا ہے۔تبدیلی سرکار بھی ماضی کے حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف قومی مجرم ہیں انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، ملکی آئین کو دو مرتبہ توڑا، ملک میں ایمرجنسی لگائی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت ہزاروں افراد کو امریکہ کے حوالے کیا، بلوچستان کے عوام میں طاقت کے ذریعے نفرت کا بیج بویا،ججز اور عدلیہ پر اثرو رسوخ استعمال کیا،کنگ پارٹی بنا کر جمہوریت پر شب خون مارا،ایسے شخص کے ساتھ حکومت کی ہمدردی ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تبدیل ہو چکا ہے۔ عوام کے سامنے موجودہ حکمرانوں کی اصلیت بھی کھل چکی ہے۔ وزیر اعظم اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ ضرور ت اس امر کی ہے تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریں۔