نیب کا زرداری پر ایک اور کیس تعصب کی انتہا ہے،حسن مرتضیٰ

  نیب کا زرداری پر ایک اور کیس تعصب کی انتہا ہے،حسن مرتضیٰ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نیب کا آصف علی زرداری پر ایک اور کیس بنانا تعصب کی انتہا ہے، آصف علی زرداری ملک کے مقبول لیڈر اور نیب کی کارروائیاں انتقامی ہیں، نیب خود کو غیر جانبدرا نہیں رکھ سکا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب ہمیشہ مقبول قائدین کی کردار کشی کرتا ہے،یہ اب متنازعہ ادارہ بن گیا ہے، نیب کیخلاف پورے ملک سے آوازیں بلند ہورہی ہیں،، تحریک انصاف تبدیلی لانے کیلئے بیس سال اعلانات کرتی رہی لیکن اس کا ہر اعلان جھوٹ ثابت ہوا۔

، قوم سے بیس سال تک جھوٹ بولنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے لوگوں کا عوام سخت احتساب کریں گے، عمران نیازی جھوٹے ہیں اور ہر روز ان کا ایک نیا جھوٹ ثابت آتا ہے، عوام سے جھوٹ بولنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، ملک کو بدحالی کا شکار کرنیوالے اب عوام کے احتساب سے نہیں بچ سکتے، عوام کو تبدیلی کا خواب دکھانے والوں نے عوام سے فراڈ کیا ہے، نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، عوام کو سب علم ہے وہ ہر جھوٹ کا حساب لیں گے،جھوٹے حکمران گمراہی پھیلا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4