پرائس مجسٹریٹس کے 8ہزار سے زائد دکانوں پر چھاپے،93گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹس کے 8ہزار سے زائد دکانوں پر چھاپے،93گرانفروش گرفتار

  



لاہور(جنرل،لیڈی رپورٹر) صو بہ بھر میں مہنگا ئی کی شرح میں رو بروز اضا فہ بڑھتا جا رہا ہے اور سبزیو ں پھلو ں اور دیگر اشیا ء صرف کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے با ہر ہو تی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب تھو ک ما فیا ما رکیٹیں بھی مہنگا ئی کی آڑ میں من ما نے نرخ بڑھا رہی ہیں جس کی اہم وجہ پرا ئس کنٹرول کمیٹیا ں کا فعا ل نہ ہو نا ہے محکمہ صنعت و تجارت کے ترجمان نے کہاہے کہ صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری ہیں -ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبے بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے8585دکانوں پر چھاپے مارے - گراں فروشی کے حوالے سے 1480شکایات سامنے آئیں - 114مقدمات درج ہوئے، 93افراد گرفتار اور 31لاکھ 25ہزارنو سور روپے کے جرمانے کئے گئے -

گرفتار

مزید : میٹروپولیٹن 4