ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے ماسٹر پلان کیلئے ٹی او آرز کی منظوری دیدی

    ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے ماسٹر پلان کیلئے ٹی او آرز کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا12واں جلاس وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیرصدارت ہوا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے شرکاء کو گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اجلاس میں نئے ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے کنسلٹنٹ کے تقر ر کی خاطرٹی او آرز کی منظوری دی گئی جن کے تحت نیا ماسٹر پلان لاہور ڈویژن میں شامل تمام شہری و دیہی علاقوں کے لئے بنایاجائے گا۔اس مقصد کے لئے جی آئی ایس میپنگ کی جائے گی اور اس کی تیاری کے لئے کنسلٹنٹ کا تقرر پیپرا رولز کے تحت کیاجائے گا۔سپریم کورٹ کے حکم کے تحت نئی کمرشلائزیشن پالیسی تیار کر نے کے لئے ڈرافٹ لینڈ یوز رولز 2019ء میں ترمیم کے بعد ان کی توثیق کر دی گئی اور انہیں حتمی منظوری کے لئے پنجاب کا بینہ کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی طر ف سے مفاد عامہ کے لئے چھوڈی جانے والی جگہوں کے لئے ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2014ء میں طے کردہ موجودہ شرح برقرار رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے اسے حتمی منظوری کے لئے پنجاب کابینہ کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا
ایل ڈی اے