اقوام متحدسانحہ ناروے کا فوری نوٹس لے،مولانا عبدالنعم
لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، نائب امیر مولانا سید ضیاء الحسن، پیررجوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالعزیز،مولانا محبوب الحسن طاہر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سانحہ ناروے کا نوٹس لے۔ قرآن مجید کی بے حرمتی کا سانحہ امن دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ قرآن مجید جلانے والا ایک ارب پچیس کروڑ اسلامیان عالم کا مشترکہ مجرم ہے۔ ناروے حکومت قرآن کی بے حرمتی کے مجرم کو عبرت کا نشان بنائے۔ مغرب میں بڑھتا اسلامو فوبیا انتہائی تشویشناک ہے۔ مسلمانوں کو شدت پسند قرار دینے والے ناروے کے واقعہ پر کیوں خاموش ہیں۔ ہماری حکومت ناروے سے قرآن جلانے کے واقعہ پر سخت احتجاج کرے۔