حکومت نے صحافیوں کو دوران ڈیوٹی سازگار ماحول فراہم کیا،ملک انور
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان میں ذرائع ابلاغ مکمل طور پر آزاد ہیں اور حکومت کی جانب سے صحافی برادری کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے لئے موافق ماحول فراہم کیا گیا ہے۔یہ بات صوبائی وزیر مال ملک محمد انورنے اپنے دفتر میں چکوال پریس کلب کے صدربابر سلیم کی قیادت میں صحافیوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافت مملکت کا چوتھا ستون ہے جس کا روز مرہ زندگی اورفیصلہ سازی میں کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر کے پریس کلبز کی بہتری کے لئے کوشاں ہے تا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کو کوئی مشکل پیش نا آئے۔ انہوں نے کہاکہ پریس کلبز اپنے کارکن صحافیوں کی مختلف پیشہ ورانہ امور میں تربیت بھی کریں تا کہ ان کی کپیسٹی بلڈنگ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جمہور ی معاشرے کی تشکیل اور جمہوری اقدار کی ترویج میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔اس حوالے سے پاکستانی میڈیا شفافیت پر مبنی اقدار کو فروغ دینے اور سیاسی کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔