چیئرمین پی ایچ اے کی ناصر باغ کے غیر حاضر سپروائزر کے خلافکارروائی کی ہدایت

  چیئرمین پی ایچ اے کی ناصر باغ کے غیر حاضر سپروائزر کے خلافکارروائی کی ہدایت

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی کا ناصر باغ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے پارک میں انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا اس کے علاوہ صفائی اور عملے کی حاضری کے معاملات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اس موقع پر موقع پر غیر حاضر سپر وائزر سمیت  عملے کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات اور اپنے آفس رپورٹ طلب کرنے کو کہا دورہ کے دوران عملہ کی ناقص صفائی کے انتظامات پر متعلقہ افسران کی سرزنش بھی کی گئی۔باغ میں موجود  پلانٹیشن کی تزئین و آرائش کی بہتری کیلئے احکامات جاری  کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1