معروف مفکر سعداللہ جان برق کی کتاب ”صفر نامہ ناپرسان عالی شان“ شائع ہوگئی

      معروف مفکر سعداللہ جان برق کی کتاب ”صفر نامہ ناپرسان عالی شان“ شائع ...

  



لاہور (ادبی رپورٹر) ممتاز محقق، دانشور، مترجم اور سینئر استاد سعد اللہ جان برق کی نئی کتاب ”صفر نامہ ناپرسان عالی شان“ علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع ہوگئی ہے۔ کتاب کا انتساب دنیا کے ان 85%کے نام ہے۔ جنہیں باقی 15%اپنے آگے پیچھے کرکے عدد بن جاتا ہے۔ اس کتاب میں پاکستان کے مسائل اور اس کا حل مزاحیہ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب پاکستان کے ہر تعلیمی ادارے اور دانشور کی بنیادی ضرورت ہے۔ یہ کتاب پاکستان کے ہر بڑے بک سٹال پرموجود ہے نہ ملنے کی صورت میں قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور سے رابطہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

کتاب

مزید : میٹروپولیٹن 1