طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  



لاہور (پ ر)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ ایف بلاک‘ گلبرگ کے طلباء اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ٹاؤن شپ کی طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا

اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ گلشن راوی‘-202 Eبلاک‘ لاہور‘گورنمنٹ ڈگری کالج‘ گلشن راوی‘لاہور اور تابش گرائمر سکول‘ شریف پورہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 532تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1