پی ایچ اے ایمپلائز یونین وفد کی نئے ڈی جی کے ساتھ ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

پی ایچ اے ایمپلائز یونین وفد کی نئے ڈی جی کے ساتھ ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائندے سے)پی ایچ اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے عہدیداران کی ہیڈ آفس میں ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان سے ملاقات،چیئرمین پی ایچ اے ایمپلائز یونین چوہدری محمودالاحد، صدر مشتاق بھٹی، چیف آرگنائزر محمد عارف،سرپرست ساجد امین تتلہ، جنرل سیکرٹری جمتازعلی خان، چیف کوآرڈی نیٹر فلک شیر پراچہ، ڈپٹی چیئرمین سمیت پی ایچ اے ورکرز کے ہمراہ ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان کو شہر لاہور میں تعیناتی پر مبارکباددی اور پھول پیش کیے۔شہر کو سر سبز وشاداب بنانے کیلئے مل کر کام کرنے سے ہی مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پی ایچ اے ایمپلائز یونین ورکرز کے مسائل کے حل اور ادارے کی بہتری کیلئے کام کرے۔ ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان کی سربراہی میں ادارے کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے اورڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان ادارے کو رول ماڈل بنانے کیلئے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سی بی اے یونین کو ساتھ لے کر چلیں گے۔