پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ کارپوریشنز کے صدور اور جنرل سیکرٹری کے ناموں کا اعلان

پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ کارپوریشنز کے صدور اور جنرل سیکرٹری کے ناموں کا اعلان

  



اہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی گورنگ باڈی کا اجلاس صدر اعجاز چوہدری کی زیر صدارت پارٹی آفس کینال ویو میں منعقد ہوا، اجلاس میں پارٹی کے بانی ممبر مرحوم احسن رشید کے لئے دعائے مغفرت کی گئی، گورننگ باڈی نے باہمی مشاورت سے سنٹرل پنجاب کے 7 اضلاع کی ڈسٹرکٹ کارپوریشنز کے صدرو اور جنرل سیکرٹریز کے ناموں کا اعلان کر دیا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری علی امتیاز ورائچ،عمر فاروق مائر، شبیر سیال،میجر (ر) غلام سرور، شکیل نیازی،عثمان سعید بسراء، رانا ندیم احمد،حافظ عبیداللہ،ڈاکٹر طاہر علی جاوید اور ندیم قادر بھنڈر نے شرکت کی، جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب علی امتیاز ورائچ نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا، سٹی صدر قصور مقصود صابر انصاری، جنرل سیکرٹری عمران زیب کمبوہ، سٹی صدر اوکاڑہ چوہدری سلیم صادق، جنرل سیکرٹری شیخ عتیق عمر، سٹی صدر ساہیوال شیخ شاہد حمید، جنرل سیکرٹری ملک سجاد اعوان، سٹی صدر میاں تیمور خالد شیخوپورہ، جہانزیب حبیب جنرل سیکرٹری، سٹی صدر فیروزوالا ملک ایم تنویر، جنرل سیکرٹری صغیر احمد ورائچ، سٹی صدر گجرات علیم اللہ ورائچ، جنرل سیکرٹری عثمان ڈھدرا، سٹی صدر گوجرنوالہ جواد احسن منج، جنرل سیکرٹری رضوان اسلم بٹ سمیت دیگر عہدیداران کو نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اعلان

مزید : میٹروپولیٹن 1