مال روڈ پر احتجاج سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے،شہزاد چوہان

مال روڈ پر احتجاج سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے،شہزاد چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ مال روڈ پر آئے دن ہڑتالوں،احتجاج اور دھرنوں کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے،کاروبار پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے اوپر سے ہڑتالیں اور دھرنے ساری کسر نکال دیتے ہیں \

،دھرنوں کے سڑکیں بلاک ہونے سے ایک طرف مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو دوسری طرف مال روڈ پر تاجر برادری بھی شدید مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے،میری حکومت سے اپیل ہے کہ فوری طور مال روڈ کو احتجاج اور دھرنوں کے لئے مکمل طور پر ممنوع علاقہ قرار دیا جائے،خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔