قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے فائنل کا پہلا روز مکمل

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے فائنل کا پہلا روز مکمل

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری چار روزہ میچ کے پہلے روزسدرن پنجاب کے 369 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا  نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنزبنالیے ہیں۔ اوپنرز محمد محسن 24 اور گوہر علی 2 کے انفرادی اسکور سے کھیل کیدوسرے روز کا آغاز کریں گے۔اس سے قبل سدرن پنجاب نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 83اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کی جانب سے طیب طاہر اور مختار احمد نیپہلی اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔مڈل آرڈر بیٹسمین طیب طاہر ناقابل شکست 107 رنز بناکر ٹاپ اسکور ررہے۔ 90 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 6چھکے اور 4چوکے شامل تھے۔ انہوں نے محمد عمیر کے ہمراہ 141 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔محمد عمیر 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے  والی سدرن پنجاب کی ٹیم کو مختار احمد اور انس مصطفیٰ پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 137 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔  اوپنر مختار احمد نے 103 اور انس مصطفیٰ نے61 رنز کی اننگز کھیلی۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے آصف آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی