ویمنز بگ بیش لیگ میں آج مزید  دو میچوں کا فیصلہ ہوگا 

ویمنز بگ بیش لیگ میں آج مزید  دو میچوں کا فیصلہ ہوگا 

  



برسبین (اے پی پی) ویمنز بگ بیش لیگ 2019ء میں (آج) بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ ویمنز بگ بیش لیگ کا پانچواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے  جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ لیگ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ میں (آج) بدھ کو پہلا میچ برسبین ہیٹ اور میلبورن رینیگڈز کی ٹیموں کے درمیان برسبین کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں سڈنی تھنڈر اور میلبورن سٹارز کی ٹمیمیں کینبرا کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

۔ واضح رہے کہ اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد برسبین ہیٹ اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیمیں سب سے زیادہ 18، 18 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، پرتھ سکارچرز 16 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔  لیگ کے سیمی فائنلز 7 دسمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی